اسلام آباد (این این آئی)خصوصی عدالت میں پرویز مشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کے دور ان وزارت قانون کے وکلاء نے بہتر پینل بنانے کیلئے مزید مہلت کی استدعا کر دی جس پر جسٹس طاہرہ صفدر نے کیس کی سماعت 22 اگست تک کیلئے ملتوی کردی۔ منگل کو جسٹس طاہرہ صفدرکی سربراہی میں خصوصی عدالت کے تین رکنی بنچ نے پرویزمشرف سنگین غداری کیس کی سماعت کی ۔