اسلام آباد(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید خان کھوسہ ماسکو میں ہونیوالی قانون کی علمدار ی کو یقینی بنانے سے متعلق دسویں عالمی کانفرنس میں شرکت کرینگے، اس سلسلے میں وہ 31 جولائی کو روس روانہ ہونگے، کانفرنس 31 جولائی سے 3 اگست تک جاری رہے گی ، چیف جسٹس کو روس کے فیڈرل بیلف سروس کے سربراہ نے کانفرنس میں شرکت کی دعوت پردی ہے ۔