لاہور (جنگ نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب میڈیا اور اپوزیشن کا گلا گھونٹ کر حکومت کی جا سکتی تو مشرف 2008 میں گھر نہ جاتے اس لئے اپنی آمرانہ اور فسطائی سوچ مسلط کر کے جمہوریت کی تضحیک نہ کریں۔ہرمخالف آواز بند کر کے آمر ملک نہیں چلا سکا آپ کیسے حکومت چلائیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپوزیشن کی زبا ن بند کر کے اور اظہارِ رائے پر بد ترین پاپندی لگا کر سلیکٹڈ حکومت نہیں چلائی جا سکتی، اگر ایسا ہو سکتا تو پاکستان میں 1958 سے 2019 تک آمر کی ہی حکومت ہوتی۔