• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’بیٹی کیلئے پاکستان کا ٹاپ ایجنٹ کبوتر چھوڑ آیا ہوں‘

معروف امریکی کامیڈین جریمی میکلن آج کل پاکستان میں ہیں، پاکستان آنے سے قبل انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر اپنے آنے کی اطلاع دی تھی ۔

انہوں نے اپنےٹوئٹ میں  پُر مزاح انداز میں اپنی بیٹی کی تصویر ایک کبوتر کے ساتھ اپلوڈ کی تھی اور ساتھ لکھا کہ ’ وہ اگلے 4 گھنٹوں میں پاکستان روانہ ہو رہے ہیں ۔ایسے میں اگر کوئی شخص اپنے رشتہ داروں کے لیے کوئی چیز دینا چاہتا ہے تو بھجوا دے۔


انہوں نے مزید ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ جب میں گھر سے دور جا رہا ہوں تو ایسے میں جیول (جریمی کی بیٹی) کی حفاظت کے لیے اپنے ٹاپ ایجنٹوں میں سے ایک بھجوانے پر میں پاکستان کا شکرگزار ہوں۔‘

جریمی میکلن اپنے دورۂ پاکستان کے حوالے سے کافی پرجوش دکھائی دیئے۔ وہ اکثر باتوں میں بھارت پر خوب تنقید کرتے رہتے ہیں۔ رواں سال بھی انہوں نے بھارت میں ہونے والے اپنے تمام شوز منسوخ کر دیے تھے۔

امریکا میں اپنے آپ کو ’پنڈی بوائز‘ کا سفیر کہلانے والے جریمی میکلن پاکستان کی جانب سفر کے دوران تمام تر تفصیلات سے اپنے مداحوں کو شیئر کرتے رہے ۔

انہوں نے اپنےٹوئٹ میں پاکستانیوں کی بھی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ’پاکستانی دنیا کی سب سے زیادہ مہمان نواز قوم ہے ۔‘





اس کے علاوہ جریمی پاکستان کےشہروں کی سیر میں مصروف ہیں اور کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں ۔

انہوں نے ایبٹ آباد میں دنبے کی کڑاہی کھاتے اور خوبصورت نظاروں کے ساتھ تصویر اپلوڈ کی ۔

انہوں نے مانسہرہ میں بچوں کے ساتھ کیرم بورڈ کھیلتے ہوئے ویڈیو بھی شیئر کی ۔

جریمی میکلن نے پاکستان کے حوالے سے ایک حیرت انگیز انکشاف کیا انہوں نے لکھا کہ ’مجھے پاکستان آئے ہوئے چند دن ہوئے ہیں اور سب کچھ کھانے پینے کے باوجود اور جِم اور وزرش کئے بغیر انہوں نے اپنا وزن 170پاؤنڈز سے کم کر کے 90کلو کر لیا ہے ۔‘

جریمی میکلن کے اس ٹوئٹ کاجواب دیتے ہوئےاداکارہ ارمینہ خان نے لکھا کہ مجھے پتہ ہے آپ نے اس ٹویٹ میں کیا چالاکی کی ہے ۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں 170پاؤنڈ لکھا جس کا مطلب 77کلو ہے ، پاکستان پہنچنے کے بعد جریمی کا وزن 90کلو ہوگیا ہے ۔ انہوں نےمحض مزاح کے لئے یہ ٹوئٹ کیا ۔

انہوں نے پاکستان کے شہر چکوال میں پاکستان کے آم کھاتے ہوئے تصویر شیئر کی۔












جریمی نے راولپنڈی ، منڈی بہاؤالدین ، چکوال ، ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں قائم معذوز بچوں کے خصوصی اداروں کا بھی دورہ کیا ۔


واضح رہے کہ جریمی میکلن نے کچھ عرصہ قبل بھی پاکستان کا دورہ کیا تھا اور راولپنڈی سمیت پاکستان کے مختلف شہروں کی سیر کی تھی۔

دورہ ٔپاکستان کے حوالے سے انہوں نے انتہائی خوشگوار پیغام پوری دنیا میں پہنچایا اور خود کو پنڈی بوائز کا سفیر بھی نامزد کیا۔

تازہ ترین