• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ہاکی چیمپئن شپ،آرمی نے گلگت کو30گول سے روند دیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایئر مارشل نورخان قومی ہاکی چیمپئن شپ میں مضبوط ٹیموں نے کمزور ٹیموں کے خلاف گول کی بارش کردی۔پاکستان آرمی نے گلگت کے خلاف میچ میں 30 گول داغ دیئے۔ عباس نے پانچ زبیر نے چار علی حیدر اور ارسلان نے تین تین گول کئے۔ سوئی سدرن گیس نے اسلام آباد کو 1- 13 سے شکست دی۔ رانا سہیل نے ہیٹ ٹرک کی۔ میچز میں مجموعی طور پرچھ ہیٹ ٹرکس اور 59 گول ہوئے۔ ڈپارٹمنٹس کی ٹیموں نے مکمل برتری دکھائی۔ بدھ کو عبدالستار ایدھی اسٹیڈیم میں ماری گیس نے فاٹا کو 0-13 گول سے ہرادیا۔سمیع اللہ اور وسیم ابرار نے ہیٹ ٹرک کیں۔ پاکستان نیوی نے بلوچستان کے خلاف چھ صفر سے میچ جیت لیا۔نیشنل بینک نے پولیس کے خلاف ایک کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔ابوبکر نے ہیٹ ٹرک کی۔
تازہ ترین