اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہاہے حکومت نے قبائلی الیکشن ہائی جیک کرنے کیلئے ناجائز حربے استعمال کئے،لوگوں کے اعتماد پر پورے اترینگے ، قبائل کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے،ہر طرح کے جائز و ناجائز ہتھکنڈے آزمانے اور سرکاری وسائل خرچ کرنے کے باوجود حکومت قبائلی علاقوں میں وہ کامیابی حاصل نہیں کرسکی جو اسے 2018 ءکے الیکشن میں دلوائی گئی تھی ، الیکشن سے قبل حکومت نے گورنر ہاؤس اور قبائلی اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر کو پی ٹی آئی کے انتخابی سیل بنائے رکھا ،ان دفاتر میں قبائلی ملکان اور مشران کو طلب کر کے ہر طرح کا لالچ دیا اور دباؤ ڈالا گیا، سرکاری مشینری حکومتی پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلاتی رہی، قبائلی اضلاع میں الیکشن ہونا خوش آئند ہے۔