• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لورالائی یونیورسٹی کے غیرفعال ہونے کا نوٹس لیاجائے،پشتون ایس ایف

کوئٹہ(آن لائن)پشتون ایس ایف کے صوبائی پریس ریلیز میں لورالائی یونیورسٹی میں کرپشن بد عنوانی اور میرٹ کی پامالی کی مذمت کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ لورالائی یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول کسی بھی صورت خراب نہیں ہونے دینگے ہائیر ایجو کیشن کمیشن اور گورنر بلوچستان اس کافوری نوٹس لیں بصورت دیگر پی ایس ایف احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی بیان میں کہاگیا کہ لورالائی یونیورسٹی میں میرٹ کو پامال کیاگیا جوقابل مذمت ہے،بیا ن میں کہاگیاکہ ایک سازش کے تحت لورالائی یونیورسٹی میں تعلیمی ماحول خراب کر کے پشتون طلباء کو تعلیم سے دور کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ایک تو پہلے ہی بلوچستان میں تعلیمی ماحول نہ ہونے کے برابر ہے دوسری طرف لورالائی یونیورسٹی اعلیٰ انتظامی افسر ایسے اقدامات کر رہے ہیں جس سے یونیورسٹی کے تعلیمی ماحول پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں،بیان میںکہاگیاکہ تربت یونیورسٹی میں 42پی ایچ ڈی ہوچکے ہیں جبکہ لورالائی یونیورسٹی سے اب تک صرف دو پی ایچ ڈی ہیںجو ادارے کے غیرفعال ہونے کا واضح ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ 2018میں لورالائی یونیورسٹی کیلئے ٹیسٹ ہوئے لیکن اب تک لوگ تعینات نہیں کیے گئے ایسا لگ رہا ہے کہ ایک سازش کے تحت پشتون علاقوں میں بد امنی کی فضاء پیدا کی جارہی ہے اسی طر ح تعلیمی ماحول کو بھی خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،بیان میں کہاگیاکہ گورنر بلوچستان اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن اس کافوری طورپر نوٹس لیں بصورت دیگر پشتون ایس ایف احتجاج پر مجبور ہوگی جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پرعائد ہوگی ۔ 
تازہ ترین