سکھر(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اگرمسلم لیگ ن کی حکومت پرویز مشرف کیساتھ راضی ہو گئی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں میاں بیوی راضی تو کیا کرے گا قاضی؟ ہاں اگر مشرف واپس نہ آئے تو حکومت ذمہ دار ہو گی اگرمسلم لیگ ن کی حکومت پرویز مشرف کیساتھ راضی ہو گئی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے فیصلہ دیا مشرف نے اچانک آکسیجن ماسک اتارا ، دو مکے دکھائے اور چل پڑے اگر حکومت پرویز مشرف کیساتھ راضی ہو گئی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں اعتراض صرف یہ ہے مشرف بے نظیر بھٹو قتل کیس میں ملوث ہیں اب اس کی کون ذمہ داری لے گا کہ آئندہ تاریخوں ایک ڈیڑھ یا دو ماہ بعد پرویز مشرف واپس آجائیں گے۔ خورشید شاہ نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق ٹھیک کہتے ہیں کہ مشرف گلے کا کانٹا بنے ہوئے تھے کیونکہ حکومت کے گلے میں اب تک کانٹوں کے نشان نظر آرہے ہیں ایک سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ جمہوریت پر کوئی مک مکا نہ ہو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ پرویز مشرف کو باہر جانے کی اجازت دینے کا فیصلہ کرنا حکومت کا کام ہے۔ عدالتی فیصلہ آتے ہی اسپتال میں آکسیجن ماسک بھی اتر گیا۔اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ پرویز مشرف نے نواز شریف کی جمہوری حکومت ختم کی تھی، سابق صدر سمیت آئین توڑنے کے تمام ذمہ داروں پر آرٹیکل سکس لگنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ پی آئی اے نجکاری بل کے حوالے سے حکومت سے کوئی مک مکا نہیں ہوا،چاہتے ہیں کہ پی آئی اے کا مسئلہ ایسے حل ہو جس میں قومی ائیرلائن کو نقصان نہ ہو۔