• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف سے ائیرکنڈیشنر اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی،جیل ذرائع

لاہور (آئی این پی )سابق وزیراعظم نواز شریف سے جیل میں ائیر کنڈیشنر اور ٹی وی کی سہولت واپس لے لی گئی۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے امریکا جانے سے پہلے وزارت داخلہ نے جیل حکام کو سہولیات ختم کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔ذرائع کے مطابق خط میں لکھا گیا تھا کہ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل مینوئل کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں ائیرکنڈیشنر اور ٹی وی کی سہولت دی گئی تھی۔خیال رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب نے بھی پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ میاں نواز شریف سمیت تمام قیدیوں سے جیل مینوئل کے مطابق ہی سلوک ہوگا، میاں نواز شریف کیلئے وہ کھانے جاتے رہے ہیں جو ایک صحت مند آدمی بھی نہیں کھا سکتا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کے جیل کے کمرے میں ائیرکنڈیشنر ڈاکٹرز کی ہدایات پر لگایا گیا، ڈاکٹرز کی رپورٹس کے مطابق نواز شریف کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر اظہر کیانی نے رپورٹ میں نواز شریف کے گردے فیل ہونے کا خدشہ ظاہر کیا تھا اور نواز شریف کو گھبراہٹ اورطبیعت کی خرابی کی بڑی وجہ پانی کی کمی بتائی گئی تھی۔

تازہ ترین