• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس آصف کھوسہ نے4 ماڈل کورٹس کی کارروائی براہ راست دیکھی

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) چیف جسٹس آف سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ نےملک بھر میں قائم ہونے والی ماڈل کورٹس میں سے چار ماڈل کورٹس کی کارروائی کو براہ راست آن لائن دیکھا، ان کے ہمراہ جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی موجود تھے۔ چیف جسٹس آصف کھوسہ نے ججز اور مجسٹریٹس کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ مقصدکی تکمیل ہوتے دکھائی دے رہی ہے،جن ماڈل کورٹس کی کارروائی کو دیکھا گیا ان میں پشاور کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج عالیہ سعدیہ لودھی، کوئٹہ کے ایکٹنگ سیشن جج ظفراللہ خان، اٹک کے مجسٹریٹ شفقت شہباز راجہ اور چکوال کے مجسٹریٹ شاہد حسین اعوان کی عدالتیں شامل تھیں، ججز صاحبان نے عدالتی کارروائی کو تقریباً ایک گھنٹے تک بڑے غور اور دلچسپی کے ساتھ دیکھا۔
تازہ ترین