• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرمپ کامصافحہ اورمسکراہٹ پاکستان کے مسائل کا حل نہیں،سراج الحق

لاہور(نمائندہ جنگ)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہاہے کہ ٹرمپ کا مصافحہ اور مسکراہٹیں صرف حکومت کو خوش کرسکتی ہیں ، یہ پاکستان کے مسائل کا حل نہیں ہے ۔ہرحکومت امریکی دوستی پرشادیانے بجاتی رہی،امریکہ نے ہمارے حکمرانوں کاہمیشہ استعمال کیا، تیمر گرہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ہماری ہر حکومت امریکی دوستی پر شادیانے بجاتی رہی اور امریکہ ہمارے حکمرانوں کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کرتا رہا جبکہ امریکی دانشور کہتے ہیں کہ ہماری دوستی اور دشمنی دونوں خطرناک ہیں جس طرح نا م نہاد بڑی پارٹیوں نے عوام کا استحصال کیا۔ پی ٹی آئی کی تبدیلی آندھی کی طرح آئی اور ہر چیز تباہ کرتی ہوئی بگولے کی طرح گزر گئی۔ موجودہ حکومت نے ایک سال میں ہی نااہلی اور ناکامی کے اگلے پچھلے ریکارڈ برابر کر دیے ہیں ۔ چیخ و پکار اور دھمکیوں کی سیاست نہیں چلے گی ۔ جب بھی حکومت نے عوام کی آواز دبانے ، اپوزیشن کو دیوار سے لگانے اور میڈیا کو خاموش کرانے کی کوشش کی اس کااٹھانا پڑا ۔جماعت اسلامی نوجوانوں کو منظم کرے گی اور ان کی سیاسی تربیت کر کے انہیں میدان میں اتارے گی ۔
تازہ ترین