کوئٹہ(نمائندہ جنگ) ایف سی پولیس اور حساس ادارے نے کوئٹہ تربت اور چھتر میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت 22مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا تفصیلات کے مطابق ایف سی اور حساس ادارے نے تربت کے علاقے تمپ میں ایک کاروائی کے دوران پانچ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا ۔کوئٹہ میں ایف سی اور پولیس نے چالو باوڑی اور سیٹلائٹ ٹاون میں سرچ آپریشن کے دوران تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضےسے ایس ایم جی اور پستول برآمد کرلی ۔ جبکہ پنجگور کے علاقے گرمکان میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے کمانڈر کوکر لیا اور ان کے قبضے سے پانچ عدد ایس ایم جی تین عدد رائفل برآمد کرلئے گرفتا ر کمانڈر ٹارگٹ کلنگ ، فورسز پر حملوں اور اغواء برائے تاوان کے وارداتوں میں مطلوب تھا علاوہ ازیں نصیر آباد کے علاقے چھتر میں سرچ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے تیرہ ارکان کو گرفتار کرلیا ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا اورتین ٹھکانے بھی تباہ کر د یئے۔گرفتار افراد سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔