• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک گیر یومِ سیاہ پر اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں: مریم اورنگزیب

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک گیر یومِ سیاہ دیکھ کر اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ ابھی پاکستان جاگ رہا ہے۔

ایک بیان میں ترجمان نون لیگ نے کہا کہ پارلیمنٹ، پی ٹی وی اور پولیس پر حملے کرنے والے پر امن احتجاج پر مقدمے درج کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب پرچے، مقدمے، دھمکیاں اور گرفتاریاں اب عوام کو نہیں روک سکتیں، جتنا مرضی ظلم کر لیں۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عوام اب آپ کو این آر او نہیں دیں گے، دھمکیوں اور رکاوٹوں کے باوجود جعلی حکومت کے خلاف پاکستان کے ہر کونے سے آواز آئی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ نے منتخب وزیر اعظم کو گلے سے گھسیٹنے، سول نافرمانی کرنے، گیس اور بجلی کے بل جلانے کے اعلان کیے، اب جعلی حکومت کے خلاف نعرے لگانے پر مقدمہ درج کر رہے ہیں۔

تازہ ترین