پیرس میں ڈاکٹر سید کمال حسین کی زیرصدارت روحانی محفل کا انعقاد کیا گیا۔
محفل میں مہمان خصوصی اجمیر شریف کے سجادہ نشین الحاج پیر سید عزیز الرحمان براقی تھے، اس موقع پر سید کمال حسین کی دستار بندی بھی کی گئی۔
روحانی محفل میں میاں بابر، زاہد چشتی اور معروف نعت خواں حافظ معظم نے کلام پیش کیا۔
محفل میں خواجہ غریب نواز کی زندگی اور اسلام کےلئے ان کی خدمات پر روشنی ڈالی گئی۔
آخر میں سید عزیزالرحمٰن براقی نے امت مسلمہ کےلئے خصوصی دعا کرائی۔