مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بے بنیاد مقدموں اور گرفتاریوں سے ہمیں نہ ڈرائیں۔
پریس کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے 4 گھنٹے کے اجلاس میں 3 گھنٹے نواز شریف پر تبصرہ ہوتا ہے۔
انہوں نے نیب کے حوالے استفسار کیا ہے کہ یہ نیشنل اکاؤنٹیبلٹی بیورو ہے یا نیازی اکاؤنٹیبلٹی بیورو؟
ن لیگی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہمیں کنٹینر کیا دیں گے؟ ہمارے راستے میں کنٹینر لگائے جارہے ہیں۔ ہمیں بے بنیاد مقدمات اور گرفتاریوں سے نہ ڈرائیں۔