کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ٹی وی اینکر سمیت دو افراد کے قتل کے ملزم عاطف زمان کا ڈرائیور اور عینی شاہد ندیم دوران علاج دم توڑ گیا۔
ملزم عاطف زمان کے ڈرائیور ندیم نے چند روز قبل زہر پی کر خودکشی کی کوشش کی تھی اور جناح اسپتال کے آئی سی یو میں داخل تھا۔
واضح رہے کہ 9 جولائی کو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیسوں کے لین دین کے تنازع پر ملزم عاطف زمان نے ٹی وی اینکر مرید عباس اور ان کے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔
ملزم عاطف زمان نے دہرے قتل کے بعد خود کو بھی گولی مار لی تھی اور وہ پولیس کی حراست میں اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔