لاہور(اے پی پی ) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی میں تین روزہ جینڈر بیس وائلنس کے قوانین سے متعلق تین روزہ ورکشاپ کے اختتامی سیشن سے (آج) بروز ہفتہ ججزسے خطاب کرینگے، جبکہ تقریب میں سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس گلزار ،جسٹس شیخ عظمت سعید اور جسٹس منظور احمد ملک شرکت کرینگے۔ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان سمیت پنجاب بھر کی ماتحت عدلیہ کے ججز بھی شریک ہونگے۔