اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ہی حکومت کو نالائق اور نااہل قرار دے دیا۔اپنے ٹوئٹ میں انہوں نے عالمی بینک کی رپورٹ سے متعلق تراشے پوسٹ کیے جس میں مالی سال 2015-16 اور 2017-18 تک بجٹ کی جائزہ رپورٹ پیش کی گئی تھی۔رپورٹ میں عالمی بینک نے کہا کہ پاکستان کی وزارت خزانہ اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کیے جانے کے بعد مریم نواز نے اپنا ٹوئٹ ڈیلیٹ کردیا۔