• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف نے 28 کروڑ نہ دیے تو جاتی امرا کی دیوار گرا دیں گے، اعجاز شاہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر نواز شریف نے 28 کروڑ روپے ادا نہ کئے تو جاتی امرا کی دیوار گرادی جائے گی۔

ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو میں اعجاز شاہ نے کہا کہ نواز شریف نے جاتی امرا کے گھر کی دیوار پر حکومتی خزانے سے 28 کروڑ روپے خرچ کئے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قومی خزانے سے خرچ کئے گئے 28 کروڑ روپے نواز شریف سے واپس مانگ رہی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ نوازشریف اور زرداری نے اپنے ادوار میں قومی خزانے کوبہت نقصان پہنچایا۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے 2013 تا 2017ء کے دوران 92 غیر ملکی دورے کئے، جن پر 1 ارب 83 کروڑ 50 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

اعجاز شاہ نے یہ بھی کہا کہ سابق صدر آصف زرداری نے 134 دوروں پر ملکی خزانے سے 1 ارب 42 کروڑ 15 لاکھ روپے اُڑائے۔

تقریب میں نواز شریف اور آصف زرداری کے دوروں کے اخراجات کی کاپیاں بھی تقسیم کی گئیں۔

تازہ ترین