• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کئی شہروں میں طوفانی بارش، سیالکوٹ میں زیرتعمیر عمارت گرگئی، 2 مزدور جاں بحق

لاہور/سیالکوٹ/اسلام آباد/پشاور/ (ایجنسیاں/ نمائندہ جنگ/مانیٹرنگ سیل) ملک میں جاری مون سون سسٹم کے باعث پنجاب،خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں ہفتے کی صبح طوفانی بارش ہوئی، جس کے باعث حبس، شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا،نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ فیڈر ٹرپ ہونے سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔ سیالکوٹ میں موسلادھاربارش کے دوران زیر تعمیر عمارت گرنے سے 2مزدورملبے تلے دب کر جاں بحق، 8زخمی ہوگئے۔کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی ہلکی بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا، جبکہ شہرقائد میں آج بھی بارش ہونے کا امکان ہے۔ چارسدہ کے علاقے سور کمر میں بارش سے مکان کی چھت گرگئی جس سے ایک خاندان کے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی میں شدید بارشوں کے پیش نظر محکمہ موسمیات کی جانب سے الرٹ جا ری کر دیا گیا، اس سلسلے میں سپرہائی وے مویشی منڈی انتظامیہ کی جانب سے بھی حفاظتی اقدامات کیے جارہے ہیں۔ میانوالی ، حافظ آباد، جہلم، گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، سرگودھا،فیصل آباد،مری، راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں اور مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ، چکوٹھی سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں تیز بارش ہوئی۔

تازہ ترین