• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرپٹ سیاستدان نیب کے ریڈار پر ہیں،مشتاق غنی

پیرس( رضا چوہدری ) پختون خواہ اسمبلی کے اسپیکر مشتاق غنی نے کہاہے کہ پاکستان میں بہت سےکرپٹ سیاستدان نیب کے ریڈار پر ہیں ان کو علم ہے کہ وہ کسی وقت بھی گرفتار ہو سکتے ہیں جس کی بنا پر وہ شور مچار ہے ہیں۔ وہ پاکستان تحریک انصاف فرانس کے کوآرڈنیٹر شیخ نعمت اللہ کی طرف سے پیرس میں اپنے اعزاز دیئے گئے عشائیہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نےجرنلسٹس فورم فرانس کی طرف تشویش کے اظہار پر سینئر صحافیوں کے متعلق بات کرتے ہوئے انہیں علم نہیں حامد میر یا عاصمہ شیرازی نیب کے ریڈار میں ہیں یا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آزادی رائے پر کوئی پابندی نہیں ہے میڈیا آزاد ہے حکومت پر ضرور تنقید کریں مگر قومی مفاد پر آنچ نہیں آنا چاہئے۔ مشتاق غنی نے کہا کہ پڑوسی ملک انڈیا کے میڈیا کو دیکھیں وہ قومی مفاد کے خلاف نہیں جاتا۔انہوں نے کہا کہ نیب آزادادارہ ہے عمران خان کسی کو این آر او نہیں د یں گے۔ نیب کے قانون کے تحت لوٹی ہوئی دولت واپس کریں اور آزاد ہو جائیں ۔
تازہ ترین