• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت پاکستان جھوٹے برطانوی صحافی کا دفاع کررہی ہے،مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان جھوٹے برطانوی صحافی کا دفاع کررہی ہے۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ شہزاد اکبر کی ٹانگیں اس لیے کانپ رہی ہیں کہ اسٹوری انہوں نے خود پلانٹ کی ہے۔

ن لیگی ترجمان نے کہاکہ حکومت پاکستان جھوٹے برطانوی صحافی  کا دفاع اس لئے کررہی کیوںکہ یہ پلانٹڈ اسٹوری ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہاکہ شہزاد اکبر نے جیل میں بیٹھے قیدیوں تک برطانوی صحافی کو رسائی دی۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ لوگ نواز شریف اور شہباز شریف کے بغض میں حکومت سے دشمنی کررہے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے استفسار کیا کہ شہزاد اکبر صاحب کیا آپ نئے نئے ترجمانی کرنے آئے ہیں؟ بتائیں عمران خان ہتک عزت کے کیس میں کیوں پیش نہیں ہوتے؟

انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اپنا وکیل پہلے وہاں تو بھیجیں جہاں ہتک عزت کا دعویٰ ہے۔

تازہ ترین