وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ماضی کے برعکس امریکا نے پاکستان سے کسی ڈومور کا مطالبہ نہیں کیا۔
ملتان میں صحافیوں سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امریکا سمیت عالمی برادری افغانستان مسئلے کے سیاسی حل پر متفق ہوچکی۔
انہوں نے کہا کہ امریکا میں بات ہوئی تھی کہ پاکستان امن عمل میں سنجیدہ ہے، کچھ طاقتیں پاکستان اور افغانستان میں امن نہیں چاہتیں۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ جو طاقتیں امن عمل میں رخنہ ڈال رہی ہیں، ان کو جلد بےنقاب کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے افغان طالبان سے براہ راست مذاکرات پر افغان صدر اشرف غنی کو چند تحفظات تھے۔
شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے صدر اشرف غنی کے تحفظات دور کر دیے اوراشرف غنی نے پاکستان کا دورہ ملتوی کردیا ہے۔