کراچی (شکیل یامین کانگا /اسٹاف رپورٹر)لیژر لیگز فٹ بال، لاہور نے سوکا ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ہے، ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کہا ہے کہ ملک بھر خصوصاً سندھ میں کھیلوں کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں تاکہ باصلاحیت نوجوان کھلاڑی سامنے آئے ہیں، نوجوانوں کو بڑی تعداد میں کھیلوں میں حصہ لیتے ہوئے دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ اس بات کا اظہار انہوں نے لیژر لیگز نیشنل چیمپئن شپ کی انعامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ورلڈ گروپ کے گلوبل پیٹرن ان چیف محمد میاں سومرو، چیئرمین ورلڈ گروپ محمود ٹرنک والا، لارڈ شہزاد علی اور جنرل (ر) ہارون پاشا اور دیگر بھی موجود تھے۔ مہمان خصوصی میجر جنرل عمر احمد بخاری نے فاتح ٹیم لاہور کو ایک لاکھ، رنراپ کراچی کو 50ہزار اور سیمی فائنلسٹ بلوچستان اور پشاور کی ٹیموں میں 25، 25 ہزار روپے کی انعامی رقم تقسیم کی۔ لیژرلیگز نیشنل چیمپئن شپ میں لاہور نے کراچی کو سخت مقابلے کے بعد ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد ٹائی بریکر پر 2-1سے شکست دے شکست دیکر مسلسل دوسری بار سوکا ورلڈ کپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا اور لیژر لیگز نیشنل چیمپئن شپ کی فاتح ٹرافی اپنے نام کی۔ میچ مقررہ وقت میں مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر تھا۔ فاتح ٹیم 12تا20اکتوبر دوسرا سوکا ورلڈ کھیلنے کیلئے یونان کے شہر کریٹ کا سفر کرے گی۔ پیپلز اسٹیڈیم لیاری پر کھیلے جانے والے سیمی فائنلز میں پنجاب چمپئن لاہور نے بلوچستان چمپئن گوادر کو 1-0سے قابو کیا جبکہ سندھ چمپئن کراچی کو کے پی کے کیخلاف 2-0کی کامیابی حاصل ہوئی۔فائنل راؤنڈ میں چاروں صوبوں کی ایک ایک ٹیم نے کوالیفائی کیا۔ نیشنل چمپئن شپ میں ملک بھر کی 800ٹیموں نے حصہ لیا اور ہر صوبہ کی ایک ایک چیمپئن ٹیم کو فائنل رائؤنڈ میں کھیلنے کا اعزاز حاصل ہوا۔