گھارو نامہ نگار ایم کیو ایم کے 32 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایم کیو ایم ٹھٹھہ زون کے زیر اہتمام گھارو آفس میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ٹھٹھہ زون اورگھارو زون کے کارکنان اور ذمےداران نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹھٹھہ زون کے انچارج محمد عیسیٰ جوکھیو محفوظ سومرو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین کی 32 سالہ جدوجہد لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہےجاگیرداروں وڈیروں اور سرمایہ داروں کے سامنے ملک کے ایوانوٓں میں مڈل کلاس تعلیم یافتہ نوجوانوں کو لا کھڑا کیا اور ملک کے 2 فیصد مراعات یافتہ طبقے کو یہ بات کسی طور بھی پسند نہیں اور 32 سالہ دور گواہ ہے کہ ہر دور میں ایم کیو ایم کے خلاف بھونڈے الزامات لگا کر اسے دیوار سے لگانے کی کوشش کی گئی مگر قائد تحریک کی تربیت کا اثر ہے کہ ہر سازش ناکام ہوئی اور موجودہ سازش بھی مکمل طور پر ناکام ہو گی۔