کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایئرفورس، آرمی، نیوی، سدرن گیس، واپڈا، سی اے اے، کے آریل اور پولیس نے نیشنل چیلنج کپ فٹ بال کے کوارٹر فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیراہتمام اور کے پی کے فٹبال ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی جاری نیشنل چیلنج کپ 2019کے گروپ میچز مکمل ہوگئے۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں پاکستان آرمی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مقابلہ 2-2، پی ایف ایف فائٹر اور پاکستان ریلویز کا مقابلہ 1-1سے برابر رہا جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان نیوی کو 1-2سے شکست دے کر گروپ لیڈر بن گئی۔ پاکستان آرمی کی جانب سے محمد ناصر نے 2گول اسکور کئے جبکہ پی سی اے اے کیلئے محمد سعید نے ایک ایک گول کیا۔ پی ایف ایف فائٹر اور پاکستان ریلویز 1-1سے برابر رہیں۔ نیک محمد نے ٹائیگرز اور ریلویز کا گول ارسلان نے بنایا۔ سدرن گیس کیلئے سعد اﷲ اور ذاکر لاشاری نے ایک ایک اور پاکستان نیوی کا واحد گول فرحان اﷲ نے اسکور کیا۔ پہلا کوارٹر فائنل پاکستان ایئر فورس اور پاکستان واپڈا، دوسرا سدرن گیس اور پی سی اے اے، تیسرا کے آر ایل اور پولیس جبکہ چوتھا اور آخری کوارٹر فائنل میں پاکستان آرمی کا سامنا پاکستان نیوی سے ہوگا۔