• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی دستاویزات پر 14 سال قید، نیب کو کارروائی کا مکمل اختیار ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (این این آئی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے واضح کیا ہے کہ جعلی دستاویزات پر نیب کو کارروائی کا مکمل اختیار ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ نیب قوانین کے تحت جعلی دستاویزات پر 14 سال سزا ہوسکتی ہے۔پیر کو جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے ملزم یاسر علی کی درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔ وکیل نیب نے کہاکہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے امتحان میں جعلی میریٹ لسٹ بنائی گئی۔ وکیل نیب نے کہا کہ 272 میں سے 28 افراد کو بغیر اپلائی کیے فائنل لسٹ میں شامل کیا گیا۔ وکیل ملزم نے کہاکہ یہ کیس نیب کا بنتا ہی نہیںدفعہ 420 اور 471 نیب قوانین سے نکال دیے گئے ہیں۔ جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہاکہ نیب جعلی دستاویزات پر تعیناتی کرنے اور اس سے فائدہ لینے والوں کیخلاف کارروائی کر سکتا ہے۔

تازہ ترین