شہر میں 2 دن کی بارش کے بعد کراچی اربن فلڈنگ کی لپیٹ میں آگیا، بارش کا پانی سعدی گارڈن میں داخل ہوگیا۔
سعدی ٹائون اور اسکیم33 کی دیگر سوسائٹیز میں بھی پانی داخل ہونے کا خدشہ ہے۔
سعدی ٹاؤن، سعدی گارڈن اور ملحقہ آبادیوں سے لوگوں کو نکالنے کے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں پاک فوج کے جوان بھی شریک ہیں۔
لٹھ ڈیم اور کیر تھر کینال سے آئے سیلابی ریلوں کا پانی ناردرن بائی پاس کی آبادیوں میں بھی داخل ہوگیا۔ سیلابی ریلہ گزرنے کی وجہ سے کئی گھنٹے سپر ہائی وے پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر رہی۔
دوسری جانب لیاقت آباد انڈر پاس کل دوپہر سے ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ قیوم آباد چورنگی، کورنگی، کھارا در میں وزير مینشن اور سخی حسن قبرستان کے باہر پانی کھڑا ہے۔