• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کا آمدن سے زائد مالیت کی ٹرانزیکشنز پر اہم فیصلہ


فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے آمدن سے زائد ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے ظاہر کردہ آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشنز کرنے والوں کے حوالے اہم قدم اٹھانے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایف بی آر نے اس مقصد کےلیے بینکوں کی خدمات حاصل کرنے جارہی ہے، جن سے ٹیکس دہندگان کی آمدن اور ٹرن اوور کا ڈیٹا شیئر کیا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق بینکوں کے ساتھ ڈیٹا شناختی کارڈ کی بنیاد پر شیئر ہوگا، بینکوں سے کہا جائے گا اگر متعلقہ شخص کی ٹرانزیکشن کا حجم ایف بی آر ڈیٹا سے مطابقت نہیں رکھتا تو رپورٹ دیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ویلتھ اسٹیٹمنٹ یا ٹیکس ریٹرن میں ظاہر آمدن سے زیادہ مالیت کی ٹرانزیکشن پر رپورٹ دینا لازمی ہوگا۔

تجارتی خبریں سے مزید