• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس میں اے آئی اجلاس، فرانسیسی صدر کا مودی سے مصافحہ سے انکار، مودی کی سبکی

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

پیرس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق سربراہ اجلاس کے موقع پر فرانسیسی صدر نے بھارتی وزیراعظم سے مصافحہ کرنے سے انکار کر دیا۔ 

اس حوالے سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی سبکی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ 

فرانسیسی صدر میکرون نے سب سے مصافحہ کرتے ہوئے نریندر مودی کو نظرانداز کر دیا۔ فرانسیسی صدر میکرون، مودی کے ساتھ بیٹھے امریکی نائب صدر جے ڈی وانس سے ملے۔ 

بھارتی وزیراعظم کے ہاتھ ملانے کی کوشش کے باوجود فرانسیسی صدر نے انھیں نظرانداز کیا۔ اس دوران فرانسیسی صدر، مودی کے ساتھ بیٹھے یو این سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے بھی ملے۔ 

فرانسیسی صدر یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وندرلین سے کافی تپاک انداز میں ملے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید