• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیائی علاقائی کانفرنس،صدر عارف علوی کی فلسفیانہ گفتگو،اسد قیصر بھی خوب بولے

اسلام آباد(طاہر خلیل) اسلام آباد میں پانچویں ایشیائی علاقائی کانفرنس میں صدر مملکت ڈاکٹر عار ف علوی نے ایک فلاسفر کی حیثیت سے اقتصادیات، سیاسیات، معاشرت ،انسانیت کے شعبوں کی بات کرتے ہوئے کئی بین الاقوامی جریدوں او ر عہد رفتہ کی عظیم الشان روایات کے ’’حوالے ‘‘پیش کئے، فلسفیانہ گفتگو میں وہ فی البدیہ بولے اور یاد کیا کہ وہ قومی اسمبلی کی لائبریری سے کس طرح استفادہ کرتے تھےجس سے بدلتی دنیا میں نئی سوچ کے زاویے عیاں ہوئے، سپیکر اسد قیصر کی شاندار کامیابی ہے موجودہ پندرہ ویں قومی اسمبلی کی پہلی بین الاقوامی کانفرنس کوانہوں نے بین الاقوامی جلسے میں بدل دیا، اسد قیصر نےاپنے خطاب میں جنوبی ایشیا میں جمہوری روایات کے فروغ اور انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے کسی کا نام لئے بغیر کشمیریوں پر ہونے والے ریاستی مظالم کا تذکرہ چھیڑا اور خوب بولے، شرکا کی طرف سے زبردست داد تحسین لی،صدر سی پی اے اور یوگنڈا کی سپیکر مس رے پیکا پہلی مرتبہ پاکستان آئیں ان کا جوش و خروش دیدنی تھا ، کھانے کی میز جب سی پی اے ویمن پارلیمانی کاکس کی صدارت کیلئے پاکستان کی طرف سے شاندار گلزار کا نام سامنے آیا تویوگنڈا سپیکر مس ربیکا نے شاندار گلزار کو خود نامزد کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ۔
تازہ ترین