ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلز پارٹی کے قائدین کے خلاف انتقامی کاروائیاں ختم کر کے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کو فوری رہا کیا جائے ان خیالات کا اظہار آصف زرداری رہائی کمیٹی کے مرکزی چیف آرگنائزرسلیم الرحمنٰ میو نے پیپلز پارٹی ملتان کے رہنما حنیف رضا کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی ،راجہ پرویز اشرف اور قائم علی شاہ پر جھوٹے مقدمات کی آڑ میں سلیکٹڈ احتساب کیا جا رہا ہے ، قائدین پر جھوٹے مقدمات کیخلاف احتجاجی تحریک چلائینگے۔