کوئٹہ(اے پی پی )محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بشیر احمد بازئی کمشنر ژوب ڈویژن کا تبادلہ کرکے انہیں ممبر وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم مقررکیا گیا ہے جبکہ تقرری کے منتظر سہیل الرحمٰن بلوچ کو کمشنر ژوب ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے جبکہ نیاز احمد نیچاری کو چیف کنٹرولر گورنمنٹ پرنٹنگ اینڈ اسٹیشنری ڈیپارٹمنٹ کی خالی اسامی پر تعینات کیا گیا ہے ۔درایں اثناء سید مہراب شاہ ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ وقبائلی امور کو تبدیل کرکے انہیں محکمہ ملازمت ہائے عمومی نظم ونسق رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔