• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرقی سرحد سے لاتعلق نہیں رہ سکتے، شاہ محمود

وزیرخاجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی مشرقی سرحد سے لا تعلق نہیں رہ سکتا، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال روز بروز مزید بگڑتی جا رہی ہے۔


کشمیر کمیٹی کے خصوصی اجلاس کے بعد نیوز کانفرنس کے دوران شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نہ باہمی مذاکرات کےلیے تیار ہے نہ کسی ثالث کو مانتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیرپر پارلیمنٹ اور پوری قوم یک زبان ہے۔

وزیرخارجہ نے مزید 10 ہزار بھارتی فوج مقبوضہ وادی بھیجنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

تازہ ترین