• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر CAA کی جبری ریٹائرمنٹ کا حکم معطل کردیا

کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی) سندھ ہائی کورٹ نے بدعنوانی کے الزام  میں جبری ریٹائر کئے گئے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز سمیر سعید کی ریٹائرمنٹ کا حکم عدالتی چھٹیاں ختم ہونے تک معطل کردیا، درخواست گزار انجینئر نے اپنے تین اعلی آفسران سمیر سعید ڈائریکٹر انجینئرنگ سروسز، ریاض احمد ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایچ آر) اور نواز احمد سپرا ایڈیشنل ڈائریکٹر (ایکائو سیل) کو اختیارات کے غلط استعمال،قوانین اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور ساڑھے چار کروڑ روپے کا خسارہ دینے والے ایک ناکامی کا شکارمنصوبہ بنانے کے الزام اور خود ساختہ حقائق پیش کرنےالزام تحقیقات کرکے آخری سزا کے طور پر جبری ریٹائرمنٹ پر بھیج دیا تھا۔
تازہ ترین