• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم کو گریڈ 19اور20 پر ترقیوں سے روک دیا

کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی) سندھ ہائی کورٹ نے محکمہ تعلیم کے درجنوں افسران کی گر یڈ 19 اور 20پر ترقی روکنے حکم دیا ہے، سندھ ہائی کورٹ کی جسٹس محمد شفیع اور جسٹس محمود اے خان پر مشتمل ڈویژن بنچ کے رو برو، ایسوسی ایٹ پروفیسر ایم ایم خان کی درخواست پر شارق مبشر ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے کہ افسران کی 19 اور 20 گریڈ پر ترقی سینئرٹی کی بنیاد پر نہیں ملک کے قوانین اعتبار سے محکمہ تعلیم میں تجربے کی بنیاد پر سلیکشن کی بنیاد پر ہے، شارق مبشر ایڈووکیٹ نے اس ضمن میں سیکریٹری محکمہ تعلیم کالجز کے فیصلوں کےخلاف سپریم کورٹ اور طے شدہ قوانین کے مفصل حوالے دئیے اور بتایا کہ اس طرح ترقی کے فیصلوں سے محکمہ تعلیم کے درجنوں افسران متاثر ہوچکے ہیں اور سیکڑوں مذید ہونگے جس کا نشانہ ان کے موکل ایسوسی ایٹ پروفیسر ایم ایم خان بھی ہیں، دلائل کے بعد سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کو محکمہ تعلیم میں 19 اور 20 گریڈ کے افسران کی سینیئرٹی پر ترقی سے روکنے کا حکم دے دیا اور سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔
تازہ ترین