• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینیٹرز نے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے بیانیے کو مسترد کر دیا، تحریک انصاف

کوئٹہ (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صدر ڈاکٹر منیر بلوچ جنرل سیکرٹری عبد الباری بڑیچ نے کہا ہے کہ سینیٹرز نے اپنے ضمیر کے مطابق صادق سنجرانی کے حق میں ووٹ کاسٹ کر کے مریم نواز اور مولانا فضل الرحمان کے بیانے کو مسترد کرکے پارلیمنٹ اور ووٹ کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔ اپوزیشن کی چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد بری طرح ناکام ہونے سے اپوزیشن اتحاد میں دراڑیں پڑ گئی ہیں، صادق سنجرانی کی دوبارہ جیت وفاق،بلوچستان اور جمہوریت کی فتح ہے۔ جمعرات کو پارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ایوان بالا کو سیاسی بھینٹ چڑھا کر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنے والوں کو آج سبکی کا سامنا کرنا پڑا اور اپوزیشن جماعتوں کے سینیٹرز نے اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ استعمال کر کے جمہوریت اور پارلیمنٹ کے خلاف کرپٹ لیڈرشپ کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے۔صادق سنجرانی غیر متنازعہ اور ایماندار شخص ہیں اور آج ایک بار پھر ثابت ہو گیا کہ وہ بطور چیئرمین سینیٹ حکومت اور اپوزیشن دونوں کو قابل قبول ہیں، حاصل بزنجو کی شکست پر پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے قائدین مبارکباد کے مستحق ہیں۔
تازہ ترین