• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضا ربانی کا استعفیٰ واپس نہ لینے کا فیصلہ

سابق چیئرمین سینیٹ و پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے استعفا واپس نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلافت تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد رضا ربانی نے سینیٹ نہ جانے کا فیصلہ کیا۔

واضح رہے کہ دو دن قبل سینیٹر رضا ربانی نے دوسرے سینیٹر کے ساتھ اپنا استعفیٰ چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے پاس جمع کرایا تھا۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے تمام 21 سینیٹرز نے استعفے میرے حوالے کر دیئے ہیں۔ استعفے اخلاقی طور پر دئیے، خفیہ بیلٹ کا فائدہ اٹھا کر ووٹ تبدیل کرائے گئے۔

تازہ ترین