• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین میں وکلاء کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ قابل مذمت ہے، قاری رحمت اللہ کاکڑ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ ڈسٹرکٹ بار کے سابق صدر قاری رحمت اللہ کاکڑ ایڈووکیٹ نے پشین میں منظور احمد کاکڑ ایڈووکیٹ اور صاحبزادہ محمد نعیم ایڈووکیٹ پر مخالف پارٹی کی جانب سے حملے کوشش اور بدتمیزی کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص وکلاء کو کمزور نہ سمجھے اپنے اپنا دفاع خوب جانتا ہے اور جس نے بھی وکلاء کے ساتھ یہ عمل کیا ہے اس کا بھرپور جواب دیا جائیگا  انہوں نے واقعہ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین