کانگووائرس کےشبےمیں کوئٹہ کےفاطمہ جناح اسپتال میں داخل ہونے والا مریض دم توڑ گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے کہنا ہے کہ کانگو کے مشتبہ مریض کوتشویشناک حالت میں گزشتہ روزاسپتال میں داخل کیا گیا تھا، طبیعت مزید بگڑنے کی وجہ سے کانگو کا مریض اسپتال میں دم توڑ گیا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق کانگو وائرس کےمشتبہ مریض کاتعلق لورالائی سےتھا۔
اسپتال میں داخل دوسرےمریض میں بھی کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی، انتظامیہ کےمطابق کانگو وائرس کےمریض کوتین روزقبل پشین سےلایاگیاتھا، مریض کی حالت خطرے سےباہرہے۔
کانگو وائرس کا سائنسی نام ’کریمین ہیمریجک کانگو فیور‘ ہے، جس کی 4 اقسام ہیں، اس مرض میں جسم سے خون نکلنا شروع ہوجاتا ہے، خون بہنے کے سبب ہی مریض کی موت واقع ہوجاتی ہے۔
واضح رہے کہ کانگو وائرس جانوروں میں پایا جاتا ہے، یہ وائرس جانوروں سے انسان میں منتقل ہوتا ہے اور پھر ایک انسان سے دوسرے انسان میں متقل ہوجاتا ہے، اس لیے اس وائرس کو ’چھوت‘ کا مرض بھی کہا جاتا ہے۔