کلسٹر بم فضا یا زمین سے پھینکے جانے والے گولے کی ایسی قسم ہے جس کے اندر چھوٹے چھوٹے مزید گولے موجود ہوتے ہیں۔ جب یہ گولہ پھینکا جاتا ہے تو اس سے مزید چھوٹے گولے نکلتے ہیں جو وسیع علاقے میں تباہی پھیلانے کے لئے استعمال ہوتے ہیں۔
ایک کلسٹربم کے اندر 2 سے لے کر سیکڑوں بم ہوسکتے ہیں، یہ گولے حملے کے وقت اور اس کے بعد بھی سول آبادیوں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں کیونکہ نہ پھٹنے والے گولے زمین میں دھنس جاتے ہیں، اگر ان کو نکالا یا ناکارہ نہ بنایا جائے تو طویل عرصے بعد بھی یہ نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
زمین پر موجود ان چھوٹے بموں کو دیکھ کر بچے بھی ان کے قریب پہنچ جاتے ہیں اور تجسس کی وجہ سے کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں، جس سے جانی نقصان کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔
مئی 2008ء میں آئرلینڈ میں کلسٹر بموں پر ہونے والے کنونشن کی توثیق کرنے والے ممالک پر اس بم کے استعمال کی پابندی عائد ہے۔