• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثقافتی، ادبی اور فنون کی سرگرمیوں کو تحفظ دینے کیلئے میکنزم تشکیل دیاجائے،سندھ ہائی کورٹ

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) سندھ ہائی کورٹ حیدرآباد سرکٹ بینچ نے ماہرین تعلیم‘ دانشورو ں اور ادیبوں کی جانب سے سندھ میوزیم میں قائم کیفے خانہ بدوش کی بندش کے خلاف دائر درخواست پر محکمہ ثقافت کو حکم دیاہے کہ ثقافتی‘ ادبی اور فنون کی سرگرمیوں کو تحفظ دینے کے لئے میکنزم تشکیل دیاجائے ‘پٹیشنرز کو متاثرنہ کرنے اورقابل قبول تجاویز دی جائیں‘ عدالت نے کمشنر حیدرآباد کی سفارشات پر ہر ضلع میں 5سو طلبا کے بیٹھنے کی گنجائش پر مشتمل جدید لائبریریز کے قیام‘ سندھ میوزیم میں ڈیجیٹل لائبریری قائم کرنے‘ دائود پوتہ لائبریری میں مزید نئے ہال تعمیر کرنے ‘ دیگر سہولتوں کی فراہمی کاحکم دیتے ہوئے سماعت 20ستمبر تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔
تازہ ترین