اسلام آباد(نامہ نگار خصوصی )حریت رہنما سید علی گیلانی کے ٹویٹ کے بعد وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے جنرل سیکرٹری او آئی سی سے رابطہ کرنےکا فیصلہ کیاہے،وزیر خارجہ او آئی سی کے جنرل سیکرٹری کو کشمیر میں امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کریں گے اور ان سے نہتے کشمیریوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے اپنا بھرپور ادا کرنے کا مطالبہ کریں گے۔