• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس کے الیکٹرک کی مبینہ غفلت کا نوٹس لیں،حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان کو خط ارسال کیا ہے اور ان سے درخواست کی ہے کہ وہ کراچی میں حالیہ بارشوں کے دوران کے۔الیکٹرک کی مبینہ غفلت و لاپروائی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے سے 5بچوں سمیت 20قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر کے الیکٹرک کے خلاف از خود نوٹس لیں، متاثرہ خاندانوں اور مرحومین کے ورثاء کو ان کے اس حق کی فراہمی کو یقینی بنائیں کہ وہ جس کسی کو بھی اپنے پیاروں کی موت کا مجرم سمجھتے ہیں اس کے خلاف ایف آئی آر درج کراسکیں،یہ حکم بھی جاری فرمائیں کہ پولیس ان تمام اموات کی ایف آئی آر درج کرے تا کہ ان اموات کے ذمہ داران کو قرار ِ واقعی سزا مل سکے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے خط میں مزید کہا کہ گزشتہ بارشوں میں بھی کراچی میں 17افراد جاں بحق ہوئے تھے لیکن کوئی کارروائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری اداروں کی نا اہلی، کرپشن اور سیاست کی وجہ سے ہماری آخری امید اپنے رب کے انصاف سے قبل آپ سے وابستہ ہے۔سپریم کورٹ اورہائی کورٹ میں کے۔ الیکٹرک کے خلاف طویل عرصے سے زیر التواء کیسز کے فوری سماعت فیصلہ کا حُکم جاری فرمائیں۔

تازہ ترین