اسلام آباد (آئی ا ین پی) وفاقی حکومت سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو برطانیہ سے پاکستان لانے کےلئے قانونی مشاورت کو حتمی شکل نہ دے سکی‘ حکومت کو متعلقہ وزارتوں ‘ نیب اور ایف آئی اے کی طرف سے تجاویز کا انتظار ہے‘ قانونی مشاورت مکمل ہونے پر ہی سینیٹر اسحاق ڈار کی حوالگی سے متعلق برطانیہ سے معاہدہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے سینیٹر اسحاق ڈار کو برطانیہ سے پاکستان لانے کے لئے برطانوی حکومت سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط تو کرلئے تھے تاہم تاحال ملزم کی حوالگی سے متعلق معاہدہ نہ ہوسکا۔