• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے کوئٹہ سے دبئی جانیوالی پرواز سے افغان شہری کو آف لوڈ کر دیا

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے کوئٹہ سے دبئی جانے والی پرواز سے افغان شہری کو آف لوڈ کر دیا ۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ سے دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے افغان شہری موسی خان کو آف لوڈ کر کے انسداد انسانی اسمگلنگ یونٹ کے حوالے کردیا گیا ۔حکام کے مطابق موسی خان نے جعل سازی سے پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنایا تھا۔
تازہ ترین