• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ سے بیوپاریوں کی آمد، ہزاروں جانوروں کی خریدوفروخت

ملتان (سٹاف رپورٹر) کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے لگائی جانیوالی منڈی مویشیاں میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ سے بڑی تعداد سے بیوپاریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ، گذشتہ دو روز میں ہزاروں جانوروں کی خریدوفروخت کی گئی، منڈی مویشیاں ذرائع کے مطابق گذشتہ روز ملتان کی منڈی مویشیاں جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی منڈی ہے جس میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ سے بڑی تعداد سے بیوپاریوں نے ہزاروں جانور خرید کئے ، بیوپاریوں کی زیادہ تعداد میں آمد کے باعث جانوروں کے ریٹس زیادہ رہے ، منڈی مویشیاں میں کچڑ اور مٹی کی دلدل کے باعث درجنوں سے زائد ٹریلر پھنس گئے ، منڈی میں موجود ایکسیوٹر مالکان نے ٹریلر نکالنے کی فیس کئی گنا وصول کرتے رہے ہیں ۔
تازہ ترین