• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میاں چنوں: غیرت کے نام پر 2 افراد کا قتل

پنجاب کے ضلع خانیوال کی تحصیل میاں چنوں میں شوہر نے غیرت کے نام پر تیز دھار آلے سے بیوی سمیت 2 افراد کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ میاں چنوں کی علم دین کالونی میں پیش آیا جہاں ملتان کے رہائشی محمد نواز نے اپنی بیوی اور ایک شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا۔

ملزم کا کہنا ہے کہ میری بیوی اپنے مبینہ آشنا یٰسین کے ساتھ فرار ہو کر میاں چنوں آئی تھی۔

اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے 5 ماہ قبل ملتان میں اپنی بیوی کے اغواء کا مقدمہ درج کروایا تھا جبکہ یٰسین بھی مقتولہ سے شادی کا دعویٰ کرتا تھا لیکن مقتول کے ورثاء کوئی نکاح نامہ نہیں دکھا سکے تھے، مزید حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

تازہ ترین