• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن پاک کی تعلیمات تفرقہ بازی سے بچاتی ہیں، علامہ طاہر القادری

مانچسٹر(نمائندہ جنگ)مانچسٹر میں ڈاکٹر طاہر القادری کی انگلش میں قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں برطانیہ و یورپ سے علمائے کرام نے شرکت کی ،ڈاکٹر طاہر القادری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا قرآنی انسائیکلو پیڈیا کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا گیا ہے جس سے علمائے کرام اور اسپیشلی یورپ میں پروان چڑھنے والی نوجوان نسل مستفید ہو سکے گی انہوں نے کہا قرآن الحکیم سے تمام انسان مستفید ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو قرآن مجید سے منسلک کرو آپ کا مستقبل محفوظ ہو گا اس میں معراجِ انسان کا ذکر ہے ،انہوں نے کہا قرآن پاک کی تعلیمات تفرقہ بازی و نفرتوں سے انسان کو پاک کرتی ہیں دور حاضر کے تمام مسائل کا حل لاریب کتاب میں موجود ہے، اسے سمجھنے کے لئے آج ہم نے انگلش انسائیکلو پیڈیا کی تقریب منعقد کی ہے اس میں ہزاروں افراد کی شرکت قرآن سے محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ تقریب میں منہاج القرآن برطانیہ کے صدر سید فیصل بخاری، ادارہ منہاج القرآن مانچسٹر کے ڈائریکٹر علامہ سراج ،ادارہ منہاج القرآن سویڈن کے صدر سید محمود شاہ، مانچسٹر منہاج القرآن کے صدر خواجہ عامر کے علاوہ سیکڑوں کارکن رضاکارانہ فرائض سرانجام دیتے رہے۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے معظم علی قُمی نے کہا ڈاکٹر طاہر القادری نے انگلش میں قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تقریب منعقد کر کے تمام مسلمانوں کی نسلوں کے لئے قرآن کی حکمت کو سمجھنے کےلئے آسانی پیدا کی ہے خُداوند کریم ان کی توفیقات میں اضافہ کرے جو یورپ میں آباد نوجوان نسل کا قرآن سے تعلق قائم کر رہے ہیں ۔
تازہ ترین