اسلام آباد، راولپنڈی اور گرد و نواح میں بارش ہوئی جبکہ مورگاہ کے قریب مکان کی بوسیدہ چھت گرگئی، ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے 2 افراد کو نکال لیا۔
راولپنڈی میں بارش کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے، نالا لئی میں پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
واسا کے مطابق کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 11 فٹ اور گوالمنڈی کے مقام پر نالہ لئی میں پانی کی سطح 8 فٹ ہے۔
دریائے سواں میں 2 افراد پانی میں پھنس گئے جنہیں بعد میں نکال لیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالا، سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ژوب، قلات، ہزارہ اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے۔
خیبر پختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہو کر ہفتے کے روز تک جاری رہے گا۔
دوسری جانب کراچی سمیت سندھ بھر میں 9 سے 11 اگست تک تیز بارش کا امکان ہے۔